لاہور،کورونا لاک ڈاؤن کے باعث پاکستان میں موجود 114 بھارتی شہری اگلے دوروز میں اپنے وطن لوٹ جائیں گے ۔ بھارتی سفارتخانے کی طرف سے
114 شہریوں کی فہرست جاری کی گئی ہے ۔ یہ بھارتی شہری پیر کے روز واہگہ بارڈر کے راستے واپس اپنے ملک روانہ ہوں گے ۔ یہ بھارتی شہری پچھلے سال مارچ میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے آئے تھے ۔
واضع رہے کہ فہرست کے مطابق تمام شہری بھارتی مسلمان ہیں اور ان میں سے کئی ایسے ہیں جن کی شادی بھارت میں ہوئی ہے ۔ 2021 میں یہ پہلا گروپ ہوگا جو بارڈر پار کرے گا ۔