نئی دہلی ، بھارت میں نوجوان نے ایک ہی منڈپ میں دولڑکیوں سے شادی کرلی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں ہندومذہب کے مطابق دوشادیاں جرم تصور کی جاتی ہیں لیکن ریاست چھتیس گڑھ میں چندونامی لڑکے نے ایک ہی منڈپ میں دو لڑکیوں سے بیاہ رچا کر سب کو حیران کردیا ۔
واقعہ کچھ یوں ہے کہ پچیس سالہ چندرموریا عرف چندو ایک ہی محلے کی دولڑکیوں کے ساتھ عشق پیچہ لڑا رہا تھا اس نے ایک ہی وقت میں دونوں لڑکیوں سے شادی کا وعدہ بھی کیا تھا ۔ ایک روز اس کا بھانڈا اس وقت پھوٹ گیا جب حسینہ اور سندری کو پتہ چلاکہ ان دونوں کا سانوریا ایک ہی ہے ۔ جس کے بعد دونوں لڑکیوں کی آپس میں دوستی ہوگئی اور انہوں نے اپنی محبت پانے کے لئے ایکدوسرے کو بھی برادشت کرنے کا عہد کرلیا ۔ اس صورتحال کا جب چندو کو پتہ چلا تو اس کی خوشی کی انتہا نہ رہی اور اس نے ایک ہی منڈپ میں گاؤں والوں کے سامنے دونوں لڑکیوں کو اپنی دلہن بنا لیا ۔
شادی کے موقع پر چندو کا کہناتھا کہ میں دونوں کو پسند کرتا تھا اور وہ دونوں بھی مجھے پسند کرتی تھیں اس لئے ہم تینوں نے باہمی رضامندی کے ساتھ
گاؤں والوں کے سامنے ایک دوسرے کو اپنے جیون میں قبول کیا ہے ۔
اس عجیب شادی میں ایک دلہن کے گھر والے شریک نہیں ہوئے تاہم گاؤں کے ایک بڑے نے ان کی کمی کافی حد تک پوری کردی ۔
واضع رہے کہ بھارت میں ہندو مذہب کے مطابق ایک وقت میں دوشادیاں نہیں ہوسکتیں لیکن چندو نے یہ شادی کرکے ایک نئی روائت قائم کردی ہے ۔ دیکھنا یہ ہے کہ اس شادی کے بعد چندو کے لئے کوئی مشکل تو پیدا نہیں ہوگی ۔