انڈونیشیا کا ایک طیارہ پرواز سے صرف چار منٹ بعد ریڈار سے غائب

04:33 PM, 9 Jan, 2021

جکارتہ : انڈونیشیا کا ایک اور طیارہ پرواز کے چار منٹ بعد ہی سمندر میں گرگیا۔

تفصیلات کے مطابق  فلائٹ ریڈار کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ انڈونیشیا  میں بوئنگ  737کا ایک اور طیارہ لاپتہ ہوگیا ہے ، طیارہ پرواز سے صرف چار منٹ بعد ہی ریڈار سے غائب ہوگیا ہے ، فلائٹ ریڈار کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق طیارہ دس ہزار فٹ کی بلندی گرا ہے ۔ انڈونیشیا کی ائرلائن سریویجایا ایئر نے بھی بیان جاری کرنے سے پہلے مزید تفصیلات فراہم کردی ہیں۔

وزارت انڈونیشیا کی وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا تھا: 'جکارتہ سے پونٹیانک (بورنیو جزیرے پر) سری وجایا (ایئر) طیارہ کال سائن ایس جے وائی 182 کے ساتھ رابطہ ختم ہوگیا ہے۔ طیارے میں 62 کے قریب مسافر سوار تھے ۔

واضح رہے کہ اس  طیارے کی  گمشدگی انڈونیشیا میں لائن آف ایئر بوئنگ 737 میکس سمندر میں ڈوبنے کے محض دو سال بعد ہوئی ہے۔

دو سال قبل لائن ایئر کی پرواز جے ٹی 610 جکارتہ کے شمال میں جزیرے پینکال پنانگ جارہی تھی ، جب اس نے ٹیک آف کے صرف 13 منٹ بعد 29 اکتوبر کو ہوائی کنٹرول سے رابطہ ختم کردیا۔

اس حادثے میں جہاز کے تمام 189 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور ان پر طیارہ ڈیزائن کی خامیوں ، تربیت کو قرار دیا گیا تھا ۔

مزیدخبریں