نیویارک: سائنس دانوں نے دریافت کیا ہے کہ کرہ ارض گزشتہ 50 سالوں میں اپنی معمول کی رفتار سے کہیں زیادہ تیزی سے گردش رہی ہے ،،جس کے نتیجے میں رواں سال معمول کے برخلاف مختصر سال ہو گا۔
سائنس دانوں کے مطابق ، زمین کی تیز گردش کی وجہ سے 2021 میں 24 گھنٹوں کے دوران صفر عشاریہ صفر پانچ ملی سکینڈ کم رہنے کی توقع ہے ۔1937 میں ایسا ہوا تھا جب پورے سال میں دن کی مدت کم رہی تھی۔زمین کی گردش کی رفتار متعدد عوامل سے متاثر ہوتی ہے جس میں اس کے مرکز کے پگھلے ہوئے حصے کی حرکت، سمندر اور ماحول بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ پوری دنیا میں 2020 کے سال کو انتہائی مایوس کن اور خوف کا سال قرار دیا جارہاہے ، ا س سال میں دنیا بھر میں عالمی وبا نے جو تباہی مچائی ہے اس کی مثال نہیں ملتی ۔
عالمی وبا جو 2020 میں شروع ہوئی تھی اس کی دوسری لہر کئی ممالک میں جاری ہے ، کئی ممالک میں ابھی تک پہلی ہی لہر کو قابو میں نہیں کیا جاسکا ، اب تک 2020 میں کئی لاکھ افراد موت کی وادی میں پہنچ چکے ہیں ۔
2021 کے لیے ماہرین کا کہناہے کہ یہ مختصر ہوگا ، اور ا س میں بہتری کے آثار بھی ہیں ۔ تاہم عالمی وبا کے حوالے سے انکا کہناتھا کہ اس کو ختم ہونے میں دو سے تین سال لگیں گے ۔
جبکہ زمین کی گردش کے حوالے سے تحقیقات کرنے والے سائنسدانوں کا کہناہے کہ ہمیں قوی امکان ہے کہ اس گردش کی وجہ سے سال دو ہزار اکی نہ صرف پہلے سے کم ہوگا ، بلکہ طبعی طور پر بھی دو ہزار اکیس میں کئی اہم ترین واقعات دیکھنے کو مل سکتے ہیں ۔