عالمی وبا کے مریضوں میں صحتیابی کے بعد ایک علامت برقرار رہتی ہے: تحقیق

عالمی وبا کے مریضوں میں صحتیابی کے بعد کونسی علامت برقرار رہتی ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

بیجنگ: عالمی وبا پر طبی ماہرین کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے ، ایک طبی مطالعے کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ عالمی وبا کے مریضوں کی اکثریت میں مکمل صحت یابی کے کئی ماہ بعد بھی بیماری کی کم از کم ایک علامت برقرار رہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی شہر ووہان کے کئی مریضوں پر کی گئی اس تحقیق سے پتا چلا ہے کہ تین چوتھائی سے بھی زائد مریضوں میں صحت یابی کے چھ ماہ بعد تک ایک علامت باقی رہتی ہے۔

سب سے زیادہ پائی جانے والی علامت شدید تھکاوٹ کا احساس اور پٹھوں میں درد تھی۔ اس مطالعے کے نتائج سائنسی جریدے لینسٹ میں شائع ہوئے ہیں۔

اس مطالعے میں وبا سے صحت یاب ہونے والے افراد میں پائی جانے والی اینٹی باڈیز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

واضح رہے کہ عالمی وبا چینی شہر ووہان سے شروع ہوئی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا میں پھیل گئی ، اب اس وبا سے سب سے زیادہ امریکا متاثرہ ہے جبکہ دوسرے نمبر پر بھارت کا نام آتا ہے۔

واضح رہے کہ مہلک وبا دنیا بھر میں 8 کروڑ 93 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کر چکی ہے ، جبکہ 19 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد وبا سے زندگی کی جنگ ہار چکے ہیں۔