لاہور: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کا میلہ شروع ہونے کے قریب قریب ، پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )نے چھٹے سیزن کا شیڈول جاری کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی افتتاحی میچ 20 فروری کو ہو گی اور اسی روز کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہوگا۔
جبکہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل 22 مارچ کو لاہور میں ہوگا،شائقین کا فیصلہ حکومتی اجازت سے مشروط ہوگا۔
پی ایس ایل میں کراچی اور لاہور سب پر بازی لے گئےہیں 34 میچزز کی میزبانی کراچی اور لاہور کو مل گئی۔ اس میگہ ایونٹ کا آغاز کراچی جبکہ احتتام لاہور میں ہو گا ۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل فائیو کے دوران عالمی وبا کی وجہ سے میچز کو روک دیا گیا تھا ۔ ناک آؤٹ مرحلے کے لیے دوبارہ تاریخ طے کی گئی اور پی ایس ایل فائیو کا فائنل کراچی کنگز او رلاہور قلندرز کے درمیان ہوا تھا ، جس میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔
یہ پہلی باری تھی کہ دونوں ٹیمیں پہلی بار پی ایس ایل کا فائنل کھیل رہی تھیں ۔