ہنزہ میں آئس ہاکی ٹورنامنٹ کے تیسرے سیزن کا دس جنوری سے آغاز ہو گا ،گلگت بلتستان اور چترال کے ٹیمیں شریک ہوں گی ۔
تفصیلات کے لیے سرد موسم میں ہونے والے ہنزہ آئس ہاکی کے مقابلوں کی تاریخ کا اعلان ہوگیا ہے ۔ آئس ہاکی میں علاقے کے بہترین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔
شدید سردی برف سے ڈھکے پہاڑ،اور آئس ہاکی کا میدان ہنزہ میں تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں ۔10 جنوری سے ہنزہ کے التت گراونڈ
میں آئس ہا کی کا تیسرا سیزن شروع ہو گا ۔
ایونٹ میں گلگت بلتستان اور چترال کی ٹیمیں حصہ لیں گی ،کھلاڑیوں نے پریکٹس کا آغاز بھی کر دیا ۔ایونٹ کا اہتمام ہنزہ التت یوتھ کےنجی سپورٹس ادار ہ ہے سکارف کے زیر اہتمام کیا جا رہا ہے ۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے سیاحت کے فروغ کے لیے شمالی علاقوں کی جانب خاص توجہ دی ہے ۔ جس میں ان علاقوں کے اہم ترین افراد سے لیکر عام افراد کو تک شامل کیا جارہا ہے ۔
کھیلوں اور سیاحت کے فروغ اور بین الااقوامی سیاحوں کو شمالی علاقوں تک لانے اور انہیں اس کی خوبصورتی دکھانے کے لیے مقامی انتظامیہ کی جانب سے کھیلوں کے پروگرام منعقد ہوتے ہیں ، جس میں ہنز آئس ہاکی ، شندور پولو کے ساتھ مالم جبا میں سکیٹنگ بھی شامل ہیں ۔