آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا، برطانیہ کی ویکسین کی درآمد پر پابندی عقائد کردی

Ayatollah Khamenei, Iran, US, British, pandemic, vaccine, WHO, ban

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا اور برطانیہ کی ویکسین کی درآمد پر پابندی عقائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کا ٹیلی ویژن خطاب میں کہنا تھا کہ امریکا اور برطانیہ میں خود عالمی وبا کے مریض زیادہ ہیں لہذا ان پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔ ایرانی سپریم لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ وہ قابل اعتبار ملک سے ویکسین خریدیں گے۔

واضح رہے کہ ایران میں وبا کے باعث 56 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ ایران اور امریکا میں اختلافات اُس وقت سامنے آئے جب امریکا نے نہ صرف تہران کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم کیا بلکہ اس کے بعد ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے معاشی پابندیاں بھی عائد کیں۔ بات یہاں ختم نہیں ہوئی امریکا نے ایران کے جنرل قاسم سلیمانی کو بھی ڈرون حملے میں قتل کیا۔ جبکہ صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایران کے بڑے سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کے پیچھے بھی امریکا اور اسرائیل کا ہاتھ ہے۔