کوئٹہ ، مچھ سانحہ کے لواحقین نے میتوں کی تدفین کی اجازت دے دی ۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ شہدا کی تدفین ہوتے ہی وزیراعظم کوئٹہ روانہ ہوجائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور دھرنا کمیٹی کے درمیا ن مذاکرات کامیاب ہوگئے ۔ شہدا کے لواحقین نے اپنے پیاروں کی تدفین کی اجازت دے دی ۔ حکومت کی طرف سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے مذاکرات میں شہدا کے ورثا سے درخواست کی کہ ان کے تمام جائز مطالبات مان لئے جائیں گے تاہم وہ اپنے شہدا کی تدفین کی اجازت دے دیں ۔