مذہبی طبقات کو اسلامی نظریاتی کونسل سے کوئی رہنمائی نہیں ملی، فواد چوہدری

05:54 PM, 9 Jan, 2020

اسلام آباد: فواد چودھری نے کہا ہے کہ آج تک مذہبی طبقات کو اسلامی نظریاتی کونسل سے کوئی رہنمائی نہیں ملی، ایسے ادارے پر کروڑوں روپے خرچ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، اسلامی نظریاتی کونسل کی تشکیل نو کی اشد ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق ، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات ہیں، جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اور انتہائی جید لوگ اس ادارے کو سنبھالیں۔

خیال رہے اسلامی نظریاتی کونسل نے نیب آرڈیننس کی کچھ دفعات کو غیر شرعی قرار دے دیا۔ قبلہ ایاز کا کہنا تھا نیب قانون کو دین اسلام کے جرم و سزا کے قوانین سے ہم آہنگ قرار نہیں دیا جاسکتا۔

سربراہ اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا نیب آرڈیننس کی دفعات 14 ڈی، 15 اے اور 26 غیر اسلامی ہیں، وعدہ معاف گواہ بننا، پلی بارگین کی دفعات غیر اسلامی ہیں، ملزم کو زیادہ وقت کیلئے زیر حراست رکھنا اور تشہیر کرنا غیر شرعی ہے۔

مزیدخبریں