سڈنی: سڈنی تھنڈر کے آف سپن باﺅلر کرس گرین کو غیر قانونی باﺅلنگ ایکشن کی وجہ سے معطل کردیا گیا جس کے بعد انکو بگ بیش لیگ کے آئندہ میچ کیلئے تھنڈر کی ٹیم سے دستبردار کر دیا گیا ہے۔
گرین کے حوالے سے غیر قانونی باﺅلنگ ایکشن کی شکایت فیلڈ امپائر ناتھن جان سٹون، مائک گراہم سمتھ اور تیسرے امپائر پال ولسن نے 2 جنوری کو سڈنی تھنڈر اور میلبورن سٹارز کے مابین ہونے والے میچ کے بعد کی تھی۔
اس کے بعد پروٹوکول کے مطابق 5 جنوری کو نیشنل کرکٹ سنٹر میں ان کا ٹیسٹ کیا گیا جس میں واضح ہوا کہ گرین نے غیر قانونی باﺅلنگ ایکشن کا مظاہرہ کیا تھا۔
گرین اب فوری طور پر آسٹریلیا سے چلنے والے کسی بھی میچ میں کم سے کم 90 دن تک باﺅلنگ نہیں کرسکیں گے جس کے بعد وہ ٹیسٹ دوبارہ لینے کے اہل ہوں گے۔