مراکش میں والد کے سمارٹ فون نہ دلانے پر لڑکی نے خود کشی کرلی

مراکش میں والد کے سمارٹ فون نہ دلانے پر لڑکی نے خود کشی کرلی

رباط:مراکش میں 16 سالہ لڑکی نے سمارٹ فون نہ ملنے پر زہر کھاکر خودکشی کرلی.

میڈیارپورٹس کے مطابق مراکش کے علاقے العرائش میں 16 سالہ لڑکی نےسمارٹ فون نہ ملنے پر زہر کھا کر خودکشی کرلی، لڑکی نے اپنے والد سے فرمائش کی تھی کہ اس کو سمارٹ فون دلائیں تاہم اسمارٹ فون نہ دلانے پر لڑکی نے چوہے مارنے کا زہر کھا کر خود کشی کرلی۔

ایک رپورٹ کے مطابق مراکش میں خود کشی کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہے تاہم اگر اس حوالے سے اقدامات نہیں کیے گئے تو صورتحال خراب ہوجائے گی ۔