لاہور:اداکارہ عفت عمر نے کہا ہے کہ اپنی نا گزیر مصروفیات نمٹا چکی ہیں او راب میری بھرپور توجہ ٹی وی ڈراموں پر مرکوز ہے ۔
عفت عمر نے کہا کہ میری بیٹی اعلیٰ تعلیم کے لئے بیرون ملک چلی گئی ہے اور جب تک وہ پاکستان میں تھی میری زیادہ مصروفیات اس سے متعلقہ ہوتی تھیں۔ بیٹی کے بیرون ملک جانے کے بعد میرے پاس وقت ہے اور میں متعدد ڈرامہ سیریلز میں کام بھی کر رہی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پہلی ڈرامہ سیریل ”ننگے پاﺅں “ کے لئے 175لڑکیوں میں سے میرا چناﺅ ہوا تھا اور اس کے بعد مجھے کبھی ٹیسٹ دینے کی ضرورت پیش نہیں پڑی۔انہوں نے کہا کہ مجھے بولنے کی آزادی چاہیے اور یہ مجھے ٹی وی ڈراموں کے ذریعے ہی مل سکتی ہے ۔