اللہ کے راستے پر چلنے سے جو اطمینان اور لطف ملا ماضی کی زندگی اسکے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ‘ رابی پیرزادہ

12:31 PM, 9 Jan, 2020

لاہور:سابقہ گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ میںنے بہت زیادہ گلیمر دیکھا ہے ، پوری دنیا میں سفر اور پر تعیش زندگی بسر کی ہے لیکن جو اطمینان اور لطف اللہ کے راستے پر چلنے میں ہے ماضی کی آسائشیں اور زندگی اس کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہیں۔

ایک پیغام میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ کسی انسان کو ہدایت دے دیتا ہے تو دنیاکا خوش قسمت ترین انسان ہے ،میں پوری امت کے لئے دعا گو ہوں ۔

رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں نے بہت زیادہ گلیمر دیکھا ہے ، پوری دنیا میں بزنس کلاس میں سفر اور پر تعیش زندگی بسر کی ہے لیکن جو اطمینان اور لطف مجھے اللہ کے راستے پر چلنے سے ملا ہے ماضی کی زندگی اور آسائشیں تو اس کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہے ۔

مزیدخبریں