راولپنڈی:چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور وہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق امن کا خواہاں ہے ، مسلح ،تربیت یافتہ اور پیشہ ورانہ طور پر مضبوط فوج جنگ روکنے اورامن کی ضمانت ہوتی ہے ۔
“Pakistan is a peace loving country, looks forward to peace within & peace without in line with the vision of father of the nation.A well equipped,well trained & professionally competent Army deters war & guarantees peace.Pakistan Army is one such battle hardened force.”COAS.2/2. pic.twitter.com/z83eIT4bPM
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) January 9, 2019
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کور کے زیر اہتمام سرمائی تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے میکنائزڈ فارمیشن کی مختلف نوعیت کی حربی مشقیں بھی دیکھیں، جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں، افسروں کے تربیتی معیار، تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان کے جذبے کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشنز کی موسم سرما کی اجتماعی ٹریننگ کے دوران دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے مشرقی سرحد کے ساتھ فورٹ عباس سیکٹر میں ایک انفنٹری فارمیشن کا بھی دورہ کیا ۔جوانوں، افسروں سے ملاقات کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، پاکستان ملک کے اندر اور باہر بھی امن کا خواہاں ہے، ایک پیشہ ور فوج سے ہی جنگ سے پرہیز، امن کی ضمانت ہوتی ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ بہتر طور پر آراستہ، پروفیشنل اور تربیت یافتہ فوج امن کی ضمانت ہے، بہترین تربیت یافتہ فوج جنگ روکنے کا سبب ہوتی ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج ایک جنگجو فوج ہے، پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ اس موقع پر کمانڈر بہاولپور کور اور انسپکٹر جنرل تربیت وجائزہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔