جوہانسبرگ :کرکٹ افریقہ کو بڑا جھٹکا لگ گیا ، مایہ ناز آل راؤنڈر ایلبی مورکل نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر ایلبی مورکل نے تمام طرز کی کرکٹ کو خبر باد کہہ دیا۔37 سالہ مورکل نے 20 سال انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلی۔ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے ایلبی مورکل نے کہا کہ میرے20 سال بہترین رہے،حسین یادیں کبھی نہیں بھلاسکوں گاکرکٹ ساؤتھ افریقہ کا شکرگزار ہوں ۔
خیال رہے کہ ایلبی مورکل نے 58 ون ڈے،50 ٹی ٹوینٹی،1ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی نمایندگی کی۔