نئی دہلی : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندی کا ایک نیا ثبوت سامنے آگیا ، حکومت نے اقلیتوں کو بھارتی شہریت دینے کا بل پاس کر دیا اور اس میں مسلمانوں کو شامل ہی نہیں کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی مسلمان دشمنی کا نیا ثبوت سامنے آ گیا ، بھارتی حکومت نے اقلیتوں کو بھارتی شہریت دینے کا بل پاس کر دیا اور اس میں حیران کن طور پر مسلمانوں کو شامل ہی نہیں کیا گیا ہے یعنی بھارت حکومت نے انتہا پسندی کی ایک اور حد پار کر دی ہے ۔
بھارتی حکومت کے اس رویے پر مسلمانوں کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہےاور نریندر مودی پر کڑی تنقید کی گئی ہے ، نریندر مودی پہلے ہی مسلمانوں کے خلاف اپنے جذبات پر بھارت میں ہمیشہ شدید تنقید کی زد میں رہتے ہیں اور اب اس اقدام سے بھارتی مسلمانوں میں ایک نئی آگ پھوٹ پڑی ہے ۔