وزیراعظم عمران خان کا  ملک بھر میں موجود اسپورٹس بورڈز کی تشکیل نو کا فیصلہ

09:23 PM, 9 Jan, 2019

 اسلام آباد: وزیرِاعظم عمران خان کی زیرصدارت ٹاسک فورس برائےاسپورٹس کااجلاس ہوا جس  میں وزیربین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا،وزیرِدفاع پرویز خٹک نے شرکت کی ۔معاونین خصوصی نعیم الحق،افتخاردرانی،چیئرمین پی سی بی احسان مانی و دیگر بھی شریک ہوئے ۔اجلاس میں کرکٹ،ہاکی،اسکواش سمیت تمام کھیلوں سےمتعلقہ تنظیموں کی کارکردگی کاتفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس کے بعد  وزیراعظم آفس نے اعلامیہ جاری کیا گیا جس میںٹاسک فورس نےوزیراعظم کوملک میں کھیلوں کی ترقی کیلیےسفارشات پیش کردیں۔ کمیٹی کی سفارشات کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں موجود اسپورٹس بورڈز کی تشکیل نو کا فیصلہ کیا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کھیلوں میں ملک کانام روشن کرنےکیلیےنیاتنظیمی ڈھانچہ متعارف کرایاجائیگا۔نئےانتظامی ڈھانچے کا باقاعدہ اعلان رواں ماہ کے آخر تک کیا جائےگا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ کھیلوں کے شعبے میں ملک میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن سیاسی مداخلت، بے انتظامی، سہولتوں کےفقدان سےپاکستان اسپورٹس میں پیچھےرہ گیا۔انہوں نے کہا کہمطلوبہ سہولتوں کی فراہمی ،مقابلےکی فضاسےنوجوانوں کےٹیلنٹ کواجاگرکیاجاسکتاہے۔

مزیدخبریں