امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ، تجارتی خسارے میں کمی ، افغانستان پر بات چیت

09:07 PM, 9 Jan, 2019

نیویارک : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ، دو طرفہ تجارتی خسارے کو کم کرنے کے ساتھ افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے اقدامات پر گفتگو کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون کیا جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارتی خسارے کو کم کرنے کے ساتھ افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے اقدامات کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت چاہتے ہیں کہ افغانستان میں موجود پانچ سے چودہ ہزار امریکی فوجیوں کو فوری طور پر وطن واپس لایا جائے لیکن اس کے لیے حالات کا پر امن ہونا اور متبادل فوج کا ہونا ضروری ہے تاکہ پہلے سے موجود افواج کو سہارا مل سکے۔

اس سلسلے میں بھارت نے اپنی فوج افغانستان بھیجنے سے صاف انکار کر دیا ہے ، ماہرین کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں امریکی فوج کی واپسی اور بھارتی فوج کے بھیجے جانے پر بھی لازمی بات چیت ہوئی ہوگی ۔

مزیدخبریں