حکومتی رہنماﺅں کی ہمت جواب دے چکی :سعد رفیق

08:17 PM, 9 Jan, 2019

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ایک ہی دن حکومت کے تین اہم ترین راہنماوں کا میڈیاسے الجھنا، میدان چھوڑکر بھاگنا ثابت کررہاہے کہ ہمت جواب دے چکی ہے،قوم بہت جلدبچکانہ انداز حکومت پر چارحرف بھیجنے پرمجبور ہوگی۔

بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ایک ہی دن حکومت کے تین اہم ترین راہنماوں کا میڈیاسے الجھنا، میدان چھوڑکر بھاگنا ثابت کررہاہے کہ ہمت جواب دے چکی ہے۔چڑچڑاپن مکمل عروج پر ہے۔بدذبانی سے شروع ہونے والا سلسلہ مگر اپنے انجام کو پہنچ کر رہے گا۔قوم بہت جلدبچکانہ انداز حکومت پر چارحرف بھیجنے پرمجبور ہوگی۔

مزیدخبریں