ایرانی سپریم لیڈر خامنائی نے امریکی حکام کو فرسٹ کلاس ایڈیٹس قرار دے دیا

07:48 PM, 9 Jan, 2019

تہران : ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی نے امریکی آفیشلز کو فرسٹ کلاس ایڈیٹ قرار دے دیا ، ان کے مطابق کچھ امریکی عہدیدار خود کو پاگل ظاہر کرتے ہیں لیکن میں اس پر یقین نہیں رکھتا کیونکہ وہ فرسٹ کلاس ایڈیٹس ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی امریکی حکام کے رویے سے نالاں نظر آئے ہیں ، اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کچھ امریکی آفیشلز فرسٹ کلاس ایڈیٹس ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ کرسمس کی آمد کے موقع پر ایک امریکی سیاستدان نے کہا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ وہ ایران میں کرسمس کی خوشیاں ٹھگز اور دہشتگردوں کے درمیان منائیں گے ، یہ ان کے ایران کے متعلق خیالات ہیں ۔

یہ واضع نہیں ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی نے کس امریکی عہدیدار کے متعلق یہ بات کی تھی لیکن کا واضح اشارہ تھا کہ امریکہ ایران کو طاقت بنتا نہیں دیکھنا چاہتا ہے ۔

مزیدخبریں