اسلام آباد: چیئرمین نیب نے نیب افسران کے غیر ملکی نجی دوروں پر پابندی عائد کر دی .
نیب اعلامیہ کے مطابق کوئی بھی نیب افسر بلااجازت غیر ملکی دورہ نہیں کر سکتا.چیئرمین نیب نے تمام ڈی جیز کو خطوط ارسال کر دئیے.پابندی کا اطلاق تمام نیب افسران پر ہو گا تاہم عمرہ کی سعادت کیلئے جانے والے افسران پر نہیں ہو گا.
اعلامیہ میں چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے واضح کیا ہے کہ مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر اور ٹکسٹ ریزرویشن بھی روک دی گئی ہے ۔