ناسا نے زمین سے دو گنا بڑے نئے سیارے کا سراغ لگا لیا

05:44 PM, 9 Jan, 2019

نیویارک : ناسا نے زمین سے دو گنا بڑا نیا سیارہ دریافت کر لیا ہے جس کے متعلق مزید تحقیق کو شروع کر دیا گیا ہے ، جلد مزید حقائق سامنے لائیں جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق ناسا نظام شمسی میں زمین سے دو گنا بڑے نئے سیارے کو دریافت کر لیا ہے، سائنسدانوں کی جانب سے سیارے کے سائز کے متعلق حیرانگی کا اظہار کیا گیا ہے کہ ایسی کونسی خاص بات اس سیارے میں سامنے آ سکتی ہے ۔اس سیارے کو "سپر ارتھ" کا نام بھی دیا گیا ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں ناسا کے سائنسدان نے بتایا کہ سیارے کا اتنی قریبی سے جائزہ نہیں لیا گیا ہے لیکن تاحال ہونے والی تحقیق کے مطابق نیا سیارہ بھی دیگر سیاروں کی طرح پہاڑوں اور بے شمار بڑے پتھروں پر مشتمل ہے اور زیادہ تر حصہ خشکی پر منحصر دکھائی دیتا ہے ۔

سائنسدانوں کی ٹیم نے انتہائی محنت کے بعد نئے سیارے کو دریافت کیا ہے جس پر مزید تحقیق شروع کر دی گئی ، مستقبل قریب میں دیگر تفصیلات سے آگاہ کیا جاتا رہے گا۔

مزیدخبریں