'حکومت کی جانب سے ملک کو بھکاری کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے'

03:08 PM, 9 Jan, 2019

لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا  ان کا حکومت گرانے کا کوئی ارادہ نہیں بلکہ یہ اپنے جھوٹ کے بوجھ تلے خود گریں گے۔مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا حکومت کی جانب سے ایٹمی طاقت کو بھکاری کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے ہم گئے تو زرمبادلہ ذخائر 23 ارب ڈالر تھے اور آج 12 ارب ڈالر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رزاق داؤد کو ٹھیکہ دیا جا رہا ہے لیکن میٹرو کو بند کرنے کا سوچا جا رہا ہے اور اب تک حکومت کی بدتمیزی کا نشانہ اپوزیشن تھی اب صحافیوں پر بھی اس بدتمیزی کی بجلی گر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان کی معاشی صورتحال پرتشویش ہے اور ڈالر کی اچھل کود سب دیکھ رہے ہیں لیکن دنیا کی تین بہترین سروے کمپنیوں میں سے ایک نے پاکستان کی ریٹنگ کم کر دی ہے۔ آج پاکستان کی معیشت وینٹیلیٹر پر ہے اور قوم سکتے میں ہے۔ اسٹاک مارکیٹ دنیا کی پانچ خراب مارکیٹس میں شمار کی جا رہی ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ بارہ بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ پھ رواپس آ گئی ہے اور پاکستان قوم سردی کے موسم میں 12، 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سامنا کر رہے ہیں۔ آٹو موبیل انڈسٹری کے بارہ ہزار ملازمین بے روزگار ہو گئے اور پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والوں نے عوام کے سر سے چھت چھین لی۔

مزیدخبریں