پنجاب حکومت کا اورنج لائن منصوبہ بند نہ کرنے کا اعلان

01:25 PM, 9 Jan, 2019

لاہور: لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان نے اورنج لائن منصوبے کو بند نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کہتے ہیں جون جولائی تک اورنج لائن منصوبہ مکمل ہو جائے گا اور اس منصوبے پر عوام کے تین سو ارب روپے لگ چکے ہیں لیکن چاہوں بھی تو اسے بند نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اورنج لائن منصوبے کے لیے تمام چیزیں پہلے سے مکمل کریں گے اور اورنج لائن منصوبے کو سالانہ 120 ارب روپے دینا پڑیں گے۔ اس حساب سے ایک بندے پر ایک ہزار روپے سے بھی زیادہ کی سبسڈی ہے۔

علیم خان نے پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض چوہان کے میڈیا کے ساتھ رویے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے رویے کو پسند نہیں کرتا اس لیے پہلی ہی معذرت کر چکا ہوں۔

سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ 11 سال اپوزیشن میں رہا اور 4 سال آئی ٹی کا وزیر تھا اگر کرپشن کی ہے تو میرے خلاف ثبوت لائے جائیں۔ 2015 سے اب تک میڈیا ٹرائل میں ہوں اور جو چیز ہے وہ کلیئر ہو کر سامنے آنی چاہیے اگر عمران خان یا میں قصور وار ہیں تو بتایا جائے۔

مزیدخبریں