فیاض الحسن چوہان کے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

12:31 PM, 9 Jan, 2019

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔ قرارداد پیپلز پارٹی رہنما حسن مرتضیٰ نے جمع کرائی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا صحافیوں کو بدتمیز اور بے شرم کہنا افسوناک ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت فیاض الحسن چوہان کو عہدے سے ہٹائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان ریاست مدینہ سے متعلق صحافی کے سوال سیخ پا ہو گئے تھے اور صحافیوں کو شتر بے مہار کہا تھا۔

مزیدخبریں