کینیا ، نائٹ کلب میں ڈانس کرتی 8پاکستانی لڑکیاں گرفتار

11:32 AM, 9 Jan, 2019

نیروبی : کینیا میں بھارتی ثقافتی میلے میں شرکت کے لیے نیروبی جانے والی 8پاکستانی لڑکیوں کو نیروبی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیروبی میں ثقافتی میلے کے دوران 8پاکستانی لڑکیوں کو گرفتار کرکے فوری طور پر ڈی پورٹ کردیا گیاہے ۔تاہم اب پاکستانی لڑکیوں نے کینیا کی حکومت سے ایک کروڑاور پچیس لاکھ روپے ہرجانے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔
کینین میڈیا کے مطابق پاکستان نے پانچ جنوری کو نیروبی پہنچنے والی لڑکیوں کی عمریں تقریباََ 18سال سے زائد ہیں ۔ انہیںنیروبی کے اہم ترین پارک لینڈ کے ایک بھارتی ڈانس کلب سے گرفتار کیا گیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تمام پاکستانی لڑکیاں مبینہ طور پر بیلے ڈانسر تھیں ۔کینین پولیس کے مطابق انہیں ملک میں غیر قانونی طور پر گھسنے کے الزام میں گرفتارکیا گیا ۔
اور دوسرا یہ کہ ان کو جس مقصد کے تحت ویزے جاری کیے گئے تھے وہ مقاصد بھی بالکل واضح نہیں تھے ۔ پولیس حکام کا مزید کہناتھا کہ تمام آٹھوں ملزمائیں مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پائی گئیں ہیں ۔
لڑکیوں کے وکیل کا کہناتھاکہ یہ تمام لڑکیوں ثقافت کے فروغ کے لیے کینیا میں آئیں تھیں ان کے کوئی اور مقاصد نہیں تھے ۔ ہر لڑکی نے کینین ویزا قوانین کے مطابق فیسیں بھی ادا کی ہیں ۔
لڑکیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ قانونی تقاضے پورے کرکے آئی تھیں تاہم پھر بھی کینیا کی حکومت نے انہیں ڈی پورٹ کر نے کا حکم جاری کیا ۔

مزیدخبریں