خروج نہائی پر جانے والوں کو مکمل واجبات ادا کرنا ہوں گے ، محکمہ پاسپورٹ

10:32 AM, 9 Jan, 2019

ریاض : سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ جب تک غیر ملکی پر کسی بھی طرح کے واجبات ہونگے تب تک انہیں خروج نہائی کا ویزا جاری نہیں کیاجائیگا۔


خروج نہائی کا ویزا حاصل کرنے کے لیے تمام ذمہ داریوں سے سبکدوشی ہونا بھی انتہائی ضروری ہے ۔ سعودی محکمہ پاسپورٹ کو ٹویٹر اکاﺅنٹ پر ایک شہری نے دریافت کیا کہ میرے یہاں ایک غیر ملکی ملازم ہے ، میں نے اقامہ کی میعاد ختم ہونے کے بعد مکتب العمل سے خروج نہائی نکلوانے کے لیے اجازت نامہ جاری کردیا ۔ابھی تک میں ‘ابشر‘ سے اسکا خروج نہائی جارہی نہیں کر سکا ہوں ۔ میرے غیر ملکی ملازم کے ساتھ دو مسائل ہیں ۔پہلا مسلہ یہ ہے اسکے نام پرگاڑی ہے دوسرا یہ کہ اسکا بیٹا زیرتعلیم ہے اور اسکی عمر26برس ہے۔


اگر ایسا ہوجائے تو کیا کیا جا سکتاہے۔محکمہ پاسپورٹ کے حکام نے بتایا کہ مقررہ ہدایات کے مطابق خروج نہائی ویزا اس صورت میں جاری ہوگا ۔
غیر ملکی ملازم کا ریکارڈ صاف ہونا چاہیے ۔ اس پر کسی کا کوئی حق نہ ہو۔ اگر ایسا نہیں کیا جائیگا خروج نہائی کا ویزا کسی بھی صورت جاری نہیں کیا جائیگا۔

مزیدخبریں