اسلام آباد: پی ٹی آئی کی حکومت آںے کے بعد قرضوں اور معیشت کو سہارا دینے کے لیے جدو جہد کر رہی ہے ،
گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کا دورہ بھی اس ضمن میں میڈیا کی زینت بنا رہاہے تاہم مسلم لیگ ن کے رہنماء مصدق ملک نے نجی ٹی وی پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ مدینے کا سفر لمبا چلتا ہے حکومت اب قوالی کرے " آؤ مدینے چلیں ،آؤ مدینے چلیں "،
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام کے دوران مصدق ملک کا کہناتھاکہ مسلم لیگ ن نے قرضوں کے باوجود حکومت چلائی لیکن پی ٹی آئی سے قرضے لینے کے باجود حکومت نہیں چل رہی ۔اگر حکومت نہیں چلائی جارہی تو حکومت واپس کر دیں ۔
مصدق ملک کا مزید کہناتھا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے سالانہ پانچ ارب ڈالر کے حساب سے قرض لیا تھا ۔ اس طرح تقریباََ 25ارب ڈالر ہم نے پانچ سال میں لیا ،لیکن تحریک انصاف نے چند ماہ میں ہی 11 ارب ڈالر کا قرضہ لے لیا۔
حکومت اپنے سیٹ کیے گئے ٹیکس ٹارگٹ کو بھی حاصل نہ کرسکی اور اب تک 176ڈالر جمع نہیں ہوسکے ۔ مدینے کا سفر لمبا چلتا ہے حکومت کو چاہیے کہ اب بیٹھ کر قوالی کرے " آؤ مدینے چلیں ،آؤ مدینے چلیں "،