بی جے پی کے رہنما نے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت کو اس کا اصل چہرہ دکھا دیا

بی جے پی کے رہنما نے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت کو اس کا اصل چہرہ دکھا دیا
کیپشن: image by facebook

آسام : بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما ہمانتا بسما شرما نے بھارت کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اب بھی گاندھی کے دور کے اصولوں کو اپناتے ہوئے ملک میں ہندووں کو دیگر اقلیتوں کی نسبت زیادہ حقوق اور آزادی دے رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما بسما شرما نے بڑے جمہوری ملک ہونے کے دعویدار بھارت کو اس کا اصلی چہرہ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت آج بھی گاندھی کی طرح اقلیتوں کو دبانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جوکہ اس کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ گاندھی کے دور حکومت میں بھی اقلیتوں کو دبایا گیا ان سے مذہبی آزادی چھینی گئی جس کے پیش نظر ایک نیا ملک وجود میں آیا اب بھی بھارتی حکومت اسی راستے پر چل رہی ہے جوکہ اس کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے ۔

بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما نے اس حقیقت سے بھی پردہ اٹھایا کہ گاندھی کے دور میں بھی مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جاتا رہا ہے ۔