بالی ووڈ سٹار سوناکشی سنہا ، اداکار ظہیر اقبال کے درمیان تعلقات کی خبریں سرگرم

12:28 AM, 9 Jan, 2019

ممبئی : بالی ووڈ سٹار سوناکشی سنہا کے مسلم اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ تعلقات کی خبریں سرگرم ہونے لگیں ، دونوں کو کئی مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سٹار سوناکشی سنہا اور مسلم اداکار ظہیر اقبال کے درمیان تعلقات کی خبریں بالی ووڈ میں سرگرم ہونے لگی ہیں ، میڈیا اس کو مختلف انداز میں عوام کے سامنے پیش کر رہا ہے ۔

سوناکشی سنہا سے تو عوام باخوبی واقف ہیں ، ظہیر اقبال کی انٹری نئی ہے جو انھوں نے سلمان خان کی نئی فلم نوٹ بک میں دی ہے ۔

اداکار ظہیر اقبال نے گزشتہ برس بھی سوناکشی سنہا کی سالگرہ کے موقع پر ان کے ساتھ اپنی تصاویر کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کیے رکھے ، اس کے علاوہ بالی ووڈ کی دیگر تقریبات میں بھی دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ دیکھا جاتا رہا ہے ۔

مزیدخبریں