عامر خان کیساتھ نظر آنیوالے معروف بھارتی اداکار چل بسے

11:46 PM, 9 Jan, 2018

نئی دہلی: سپر ہٹ بالی ووڈ فلم لگان میں عامر خان کے ساتھ نظر آنے والے اداکارشری والبھ ویاس طویل علالت کے باعث 60 سال کی عمر میں چل بسے۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار عامر خان کے ساتھی اداکار شری والبھ ویاس جنہوں نے فلم لگان کی وجہ سے کافی شہرت حاصل کی بھارتی شہر جے پور میں طویل علالت کے باعث 60 سال کی عمر میں چلے بسے۔ ویاس بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار تھے جنہوں نے 50 سے زائد فلمیں اور اور ٹی وی شو کئے۔

رپورٹس کے مطابق ویاس 2008 میں برین سٹروک حملے کے بعد فالج کا شکار ہوگئے تھے اور انہوں نے فلم ی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔عامر خان سمیت متعدد بالی ووڈ شخصیات نے ویاس کی کی موت پر افسوس اور گہرے رنج کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں