ممبئی :بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے شادی کے بعد بالی ووڈ حسینہ انوشکا شرما جب ہنی مون منا کر شوٹنگ کے لئے فلم ’زیرو‘ کے سیٹ پر پہنچیں تو شاہ رخ خان نے ہدایتکار آنند رائے کے ساتھ مل کر وینیٹی وین کو خوبصورت پھولوں اور انوشکا کی تصویروں سے سجا کر شاندار استقبال کیا۔
انوشکا شرما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ صرف میں واپس آئی ہوں اور میں کہوں گی کہ میری واپسی فلم ’زیرو‘ کے لئے ہے لیکن مجھے فلم میں واپسی پر خوشی ہے اور اپنے ساتھی اداکار اور عملے کے ساتھ واپس آکر کام کرنے پر بھی خوشی ہے۔
فلم ’زیرو ‘ میں شاہ رخ خان بونے کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل انوشکا شرما اور کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کریں گے۔ فلم دسمبر میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔