متحدہ عرب امارات میں ملازمت کیلئے کریکٹر سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہو گا

متحدہ عرب امارات میں ملازمت کیلئے کریکٹر سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہو گا


دبئی :متحدہ عرب امارات میں ملازمت ویزہ پر آنے والوں اب کو کریکٹر سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہو گا۔ ورک ویزہ کریکٹر سرٹیفکیٹ سے مشروط ہو گیا ہے۔ اس فیصلے کی یو اے ای کابینہ نے منظوری دیدی ہے۔


تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ 4 فروری سے نافذ العمل ہو گا۔ ورک ویزہ حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کو اپنے ملک یا اس ملک سے جہاں وہ 5 سال سے قیام پذیر ہے، کا جاری کردہ کریکٹر سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہو گا۔ اس دستاویز کی متعلقہ سفارت خانے سے تصدیق کرانا لازمی ہو گی۔اخبار کے مطابق اس فیصلے کی بنیادی وجہ اماراتی معاشرے کو جرائم اور سے پاک اور سلامتی کی ضمانت فراہم کرنا ہے۔


ذرائع نے کہا ہے کہ کریکٹر سرٹیفکیٹ صرف سربراہ خاندان سے لیا جائے گا۔ اس کے اہل خانہ کے دیگر افراد کو اس کی ضرورت نہیں۔ اسی طرح سیر وسیاحت پر آنے والے غیر ملکی ایسے کریکٹر سرٹیفکیٹ سے مستثنی ہوں گے۔