نیویارک: کسی زمانے میں انتہائی مشہور مگر ان دنوں گمنام ہوتی جاپان کی مشہور زمانہ کمپنی سونی، سام سنگ اور ایپل کے سمارٹ فونز کے مقابلے کیلئے نت نئے طریقے اپنا رہی ہے۔
کمپنی نے امریکہ میں جاری ”کنزیومر الیکٹرانکس شو“ میں اپنا نیا سمارٹ فون ”ایکسپریا ایکس اے 2 الٹرا“ متعارف کروایا ہے۔
یہ فون گھپ اندھیرے میں شاندار سیلفی تصاویر بنانے کی خصوصیت رکھتا ہے۔