لاہور:خواجہ سرا کمیونٹی کی مشکلات دیکھتے ہوئے ان کی مدد کے لئے موبائل ایپ تیار کی گئی ہے تاکہ اس کمیونٹی کی مشکلات مزید کم کی جا سکیں ،خواجہ سرا ں کو روزانہ کی بنیاد پر اب بھی تشدد اور زیادتی کا سامنا ہے ،اس لئے ان کی مدد کے لئے ایسی موبائل ایپ متعارف کروائی گئی ہے جس کی بدولت خواجہ سرا اپنے اوپر ہونے تشدد یا ہراسگی کی فوری اطلاع دے سکیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال کے پی کے میں خواجہ سرا کمیونٹی پر تشدد کے 208کیسز رپورٹ ہوئے جس میں ان کو جسمانی تشدد کے علاوہ لوگوں کے برے رویے کا بھی سامنا کرنا پڑا اور پولیس کا رویہ ان کے ساتھ ہمددانہ نہیں رہا کیونکہ پولیس معاشرے میں خواجہ سراں سے متعلق پائے جانے والے خیالات اور رویے کے خلاف نہیں ہو سکتی ۔
لہذا ان تما م مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے خواجہ سراں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیم بلیو وینز نے اپنی تخلیق کردہ مو بائل ایپ ٹرانس محافظ متعارف کروادی ہے اس کے ذریعے خواجہ سرا ایسا نیٹ ورک بنا سکیں گے جس کے ذریعے واقعے کو فوری طور پر رپورٹ کیا جا سکے گا ۔