بھارتی ریاست میں فقیروں نے ایک روپے کی بھیک نہ لینے کا اعلان کر دیا

بھارتی ریاست میں فقیروں نے ایک روپے کی بھیک نہ لینے کا اعلان کر دیا


ممبئی : بھارتی ریاست اتر پردیش کے فقیروں نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ بھیک میں ایک روپے کا سکہ نہیں لیں گے۔


تفصیلات کے مطابق اتر پردیش کے شہر رام پور کے فقیروں نے اس کی وجہ یہ بتائی ہے کہ آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی کے اس دور میں ایک روپے اس کی کوئی اہمیت نہیں رہی۔شکرا مانی فقیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندرمودی کی جانب سے اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ جلد 500اور 1000کے نوٹ ختم کرکے اس کی جگہ سکے متعارف کرائے جائیں گے۔


اس نے مزید کہا کہ جب 500اور 1000کے سکے آجائیں گے تو آپ خود اندازہ لگائیں کہ ایک روپے کے سکے کی کیا اہمیت ہوگی اور اس کا کیا سائز ہوگا؟دکانداروں اور رکشہ ڈرائیوز نے بھی فقیروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بھی ایک روپے کا سکہ لینا منظور نہیں۔