بنگلہ دیشی شہریوں سے روہنگیا کی شادی پر پابندی برقرار

05:41 PM, 9 Jan, 2018

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے فیصلہ سنایا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی بنگلہ دیشی شہریوں کے ساتھ شادی پر پابندی برقرار  رہے گی۔

یہ پا بندی 2014 میں اس وقت لگائی گئی تھی جب روہنگیا مسلمان ہجرت کر کے بنگلہ دیش میں پناہ لے رہے تھے۔

بنگلہ دیشی حکومت کا موقف تھا کہ شادی کے ذریعے روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش کی شہریت حاصل کر سکتے ہیں۔شادی کی اجازت کے بارے میں عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں