نیویارک:امریکہ میں پاکستانی شہری نے ایسی گاڑی متعارف کرادی ہے جو کہ خودکار طریقے سے چلے گی اور کوئی بھی پھل و سبزیاں وغیرہ گھر بیٹھے منگوا سکے گا۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ میں مقیم علی احمد نامی پاکستانی شہری نے ان لوگوں کے لئے روبومارٹ متعارف کرادی ہے جوکہ سبزیاں اور پھل گھر سے باہر جاکر خریدنا پسند نہیں کرتے۔
دنیا کی پہلی خود کار گراسی کار کی خدمات حاصل کرنے کیلئے صارفین اپنے سمارٹ فون کا استعمال کریں گے اور اپنے موبائل پر ایک ایپ انسٹال کریں گے اور خود کار گاڑی میپ کی مدد صارف کی موجودہ لوکیشن پر اس کا سامان پہنچا دے گی۔؎جب یہ گاڑی سامان لیکر پہنچے گی تو صارف اپنا مطلوبہ پکڑے گا اور گاڑی واپس چلے جائے گی۔