نور بخاری کی مرشد بھی بشریٰ مانیکا نکلیں

01:49 PM, 9 Jan, 2018

لاہور: نور بخاری نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنی مرشد بشریٰ کے کہنے پر ہی عبایا اور حجاب زیب تن کیا اور اب انہوں نے مکمل طور پر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ مرشد بشریٰ سے ایک عزیز کے ذریعے ملیں اور ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی آئی۔ اپنے سابق شوہر سے طلاق کے حوالے سے نور نے بتایا کہ کچھ افواہیں گردش کر رہیں ہیں کہ میں نے ولی حامد سے طلاق اپنی مرشد بشریٰ کے کہنے پر لی جب کہ ایسا کچھ نہیں ہے کیونکہ مرشد بشریٰ نے کبھی نہیں کہا کہ میں ولی حامد سے طلاق لوں۔

انہوں نے گفتگو کے دوران سابق خاوند عون چوہدری سے شادی کی قیاس آرائیوں کی بھی وضاحت دے ڈالی اور کہا کہ یہ بات قطعی طور پر غلط ہے کہ میں دوبارہ عون چوہدری سے شادی کروں گی۔

یاد رہے کہ بشریٰ مانیکا گذشتہ چند دنوں سے خبروں کی زینت ہیں، جنہیں پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے شادی کی پیشکش کی گئی۔

واضح رہے گزشتہ برس اکتوبر میں نور بخاری کی حجاب میں ملبوس ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد یہ بات منظرعام پر آئی کہ انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے اور ان کا رجحان دینی تعلیمات کی جانب ہو چکا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں