ریاض:سعودی عرب میں یکم جنوری 2018سے نافذ کیے جانے والے (واٹ ) ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے بعد نئی بحث شروع ہو گئی ہے ۔
تفصیلا ت کے مطابق مشیر ایوان شاہی اور سربرآوردہ علماءبورڈ کے رکن شیخ عبداللہ المطلق نے واضح کیا ہے کہ سعودی حکومت کیجانب سے مقرر کئے جانے والے ٹیکسوں اور شرعی طور پر ممنوعہ ٹیکسوں کے درمیان فرق کیا جائے۔
جو لوگ دونوں میں خلط ملط کررہے ہیں وہ اسلامی احکام سے نادانی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ حکومت سڑکیں، اسپتال قائم کرنے اور رفاہ عام کے وسائل فراہم کرنے کیلئے ٹیکس لیتی ہے یہ جائز ہے اس میں کوئی قباحت نہیں جبکہ ممنوعہ ٹیکس وہ ہے جو زبردستی لوٹ مار کے ذریعے لیا جاتا ہے اور اس کا مقصد عوام یا ملک کی خدمت نہیں ہوتا۔