نیویارک:معروف ماڈل کارلا کو اچانک معلوم ہوا کہ وہ انڈومیٹریویسیس نامی بیماری میں مبتلا ہیں ۔اس بیماری میں انسانی اعضا ءجم جاتے ہیں اور انسان پر بہت منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جس میں خواتین کا کبھی ماں نہ بن پانا اور اوورین کینسر جیسے امراٖض شامل ہیں۔
26سالہ ماڈل کارلا 14 سال کی تھی تو یہ ا انکشاف ہوا کہ وہ انڈومیٹریویسیس نامی موذی بیماری میں مبتلا ہیں ۔ کارلا کو جب اپنی بیماری کے بارے میں معلوم ہوا تب اس بیماری کی آ خری سٹیج تھی تاہم بہتر علاج اور اپنی قوت ارادی کے باعث وہ موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچی ۔
معروف ماڈل نے باقی خواتین کو اس بیماری سے بچانے اور آ گاہی پھیلانے کیلئے امداد شروع کر دی ہے۔کیونکہ ڈاکٹروں مطابق ہر دس میں سے ایک خاتون اس بیماری میں مبتلا ہو تی ہیں ۔