نواز شریف نے سندھ کے ناراض رہنماؤں کو منانے کیلئے مریم نواز کو ٹاسک دیدیا

11:25 AM, 9 Jan, 2018

لاہور: مسلم لیگ ن نے سندھ کے ناراض رہنماؤں کو منانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نواز شریف نے ان رہنماؤں کو منانے کا ٹاسک مریم نواز کو دے دیا۔ الغوث ہاؤس ذرائع کے مطابق مریم نواز نے ن لیگ کے سابق اور ناراض رہنما غوث علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

غوث علی شاہ نے مریم نواز کو خیرپور آنے کی دعوت دی۔ مریم نواز آئند چند دنوں میں خیرپور سے دوروں کا آغاز کریں گی اور غوث علی شاہ سے ملاقات کریں گی۔ وہ غوث علی شاہ کو منانے ان کے آبائی علاقے گاڑی موری جائیں گی۔

غوث علی شاہ ن لیگ کے پرانے اور اہم رہنماؤں میں شامل رہے ہیں تاہم آج کل مسلم لیگ ن سے ناراضگی کے باعث جی ڈی اے میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں