متحد ہ عرب امارات میں اسکائپ پر پابندی ختم کی جائے، اماراتی صارفین

10:20 AM, 9 Jan, 2018

"نیو نیوز اہم خبر " 

ابوظبی: اماراتی انٹر نیٹ صارفین نے کہا ہے کہ ملک میں اسکائپ پر پابندی ہٹائی جائے۔

امارات میں وائبر، فیس ٹائم، میسنجر اور واٹس ایپ کالز پر پابندی کے بعد اسکائپ رابطے کا واحد ذریعہ تھا جسے بند کردیا گیا۔ ٹیلی کمیونیکیشن بورڈ کو چاہئے کہ وہ صارفین کو رابطے کے لئے متبادل ایپلی کیشنز فراہم کرے۔

دوسری جانب اماراتی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ امارات میں کمیونیکیشن ضوابط پر عمل کرتے ہوئے رابطوں کے ان تمام ذرائع کو بند کردیا گیا ہے جو انٹر نیٹ کے ذریعے ہوتے ہیں۔ ان ایپلی کیشن میں اسکائپ بھی شامل ہے۔

مزیدخبریں