لندن: کلثوم نواز کو پانچویں کیمو تھراپی کے سلسلے میں یں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ۔ نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ امی پانچویں کیمو تھراپی سیشن کیلئے ہسپتال میں ہیں اللہ تعالی میری والدہ سمیت تمام کی ماؤں کو صحت کاملہ اور سلامتی عطا کرے ۔
Ami in hospital today for her 5th chemotherapy session. May Allah grant her & all mothers salamti & perfect health. Ameen. pic.twitter.com/BCjL4O7ANl
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 8, 2018
واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں بیگم کلثوم نواز کو گلے کا کینسر تشخیص ہوا تھا اور وہ کئی ماہ سے لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔
خیال رہے کہ بیگم کلثوم نواز نے 17 ستمبر کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 لاہور میں نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست کے انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کو شکست دی تھی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں