یو اے ای نے ورک ویزا کیلئے اچھے برتاﺅ کے سرٹیفکیٹ کی شرط عائد کردی

09:07 AM, 9 Jan, 2018

دبئی:متحدہ عرب امارات نے ورک ویزا کے خواہشمند افراد کیلئے لازمی شرط عائد کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ ایسے تمام افراد جو ویزا لینا چاہتے ہیں ان کے پاس اچھے برتاﺅ کا سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای کے اعلیٰ سطحی پینل نے اعلان کیا کہ جو بھی ورک ویزا کے لئے اپلائی کرے گا اس کو پہلے اپنے ملک سے اچھے برتاﺅ کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا۔اس نئی شرط کا اطلاق آئندہ ماہ کی 4 تاریخ سے ہوگا۔کمیٹی نے مزید کہا کہ سرٹیفکیٹ اس ملک کی جانب سے جاری کیا جانا چاہیے جہاں وہ شخص 5 سال سے رہائش پذیر ہو ،اس کے بعد سرٹیفکیٹ کو یو اے ای کی وزارت امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون سے سے منظور کرانا ہوگا۔

سرٹیفکیٹ صرف اس شخص پر لاگو ہوگا جو کہ کام کرنے کی غرض سے ویزا حاصل کرنا چاہتا ہو جبکہ سیاحت کی غرض سے آنے والوں کو اس سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

کمیٹی نے بیان جار ی کیا جس میں مختلف حکومتی ایجنسیوں کے نمائندوں نے شرکت کی کہ یہ اقدام اس لئے اٹھایا گیا ہے تاکہ متحدہ عرب امارات کو مزید محفوظ اور مستحکم معاشرہ بنایا جاسکے اور حکومت کا مرکزی مقصددنیا میں یو اے ای کو محفوظ ترین بنانا ہے۔

مزیدخبریں