بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادیو کی سزا کا سن کر اکلوتی بہن چل بسیں

08:43 AM, 9 Jan, 2018

پٹنہ:بھارتی ریاست بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادیو کو جیل بھیجے جانے کی خبر سن کر ان کی اکلوتی بہن دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں۔


بھارتی میڈیا کے مطابق راشٹریہ جنتا دل(آر جے ڈی)کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ بہار لالو پرسا یادیو کی اکلوتی اور بڑی بہن گنگوتری دیوی کافی عرصے سے علیل تھیں جب انہیں لالو پرساد یادیو کی گرفتاری اور سزا کی خبر دی گئی تو انہیں دل کا دورہ پڑ گیا۔گنگوتری دیوی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔لالو پرساد یادیو کی اہلیہ اور سابق وزیر اعلیٰ بہار رابڑی دیوی نے بتایا کہ گنگوتری دیوی کی طبیعت پہلے سے ہی خراب تھی وہ اپنے بھائی کی رہائی کے لیے صبح سے ہی دعائیں کررہی تھیں.

تاہم جیسے ہی انہیں اطلاع ملی کہ بھائی کو جیل بھیج دیا گیا ہے ان کی حالت خراب ہوگئی اور وہ انتقال کرگئیں۔واضح رہے کہ بھارتی عدالت نے ریاست بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادیو کو چارہ اسکینڈل سے متعلق دوسرے مقدمے میں ساڑھے 3 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

مزیدخبریں