ممبئی: سابق حسینہ عالم اور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے اور ان کی ساس جیا بچن کی ایوارڈز تقریب میں جذباتی انداز میں لی گئی تصویرنے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔
ایشوریارائے اور ان کی ساس جیا بچن کے درمیان ہمیشہ سے ہی کشیدہ تعلقات کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں اور فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں قابل اعتراض مناظرفلمانے پر ساس بہو میں شدید اختلافات کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں لیکن اب ایک ایوارڈ تقریب میں دونوں کی تصویر نے ایسی تمام خبروں کو غلط ثابت کردیا ہے۔
جیا بچن اور ان کی بہو ایشوریا رائے بچن کی ایوارڈز تقریب میں جذباتی انداز میں لی گئی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے اور تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایشوریا آنکھوں میں آنسو لیے اپنی ساس جیا بچن کے کندھے پرسر رکھ کر بیٹھی ہیں اور ساس کو دونوں ہاتھوں سے پکڑ رکھا ہے۔دونوں اداکاراؤں کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اس تصویر نے دونوں میں اختلافات کی خبروں کو بھی غلط ثابت کردیا ہے۔