سترہ مصالحوں والے مرچوں کے پکوڑوں کی دھوم

سترہ مصالحوں والے مرچوں کے پکوڑوں کی مچی دھوم ہے چٹخارے دار پکوڑوں نے سردی کا مزہ دوبالا کردیا ہے

10:03 PM, 9 Jan, 2017

منڈی بہاءالدین :سترہ مصالحوں والے مرچوں کے پکوڑوں کی مچی دھوم ہے چٹخارے دار پکوڑوں نے سردی کا مزہ دوبالا کردیا ہے ۔منڈی بہاءالدین کے ٹھنڈے موسم کو گرما گرم مرچی پکوڑوں کا تڑکا لگاؤ، نہر کنارے بیٹھو اور سترہ مصالحوں والے مرچی پکوڑوں کا سواد اٹھاؤ۔

سردیوں میں پکوڑوں کی خوشبو سے لوگ کھنچے چلے آئیں اور دکاندار کی بھی چاندی ہوجائے، سیاحوں کا کہنا ہے کہ جب منڈی بہاؤالدین آتا ہوں تو میں نہر کنارے آ تا ہوں ان کے مرچی کے پکوڑے ہوتے ہیں بڑے مزے دار ہو تے ہیں سپیشلی جب سردی میں کھائیں تو سردی کا احساس ختم ہو جاتا ہے بڑی لش مرچ ہو تی ہے کھا کے مزہ آ جا تا ہے

دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ہر قسم کے پکوڑے ہوتے ہیں آلو والے بھی مرچی والے بھی سبزی والے بھی نان بھی تلائی کرتے ہیں آجکل ہمارے پاس زیادہ رش مرچی پکوڑے کا ہوتا ہے۔ بڑی بڑی دور سے لوگ کھانے آ تے ہیں بڑا رش ہوتاہے تازہ بناتے ہیں صاف ستھرا ماحول ہےہم سترہ مصالحے مرچی پکوڑوں میں ڈالتے ہیں

مزیدخبریں