فرانس نے ڈرون کو قابو کرنے کیلئے عقاب پال لئے

09:01 PM, 9 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

پیرس: فرانسیسی سیکیورٹی فورسز نے مخالف ڈرون قابو کرنے کےلیے عقابوں کو تیار کرلیا ہے۔

ڈرون کو قابو کرنے کےلیے ٹیکنالوجی کے استعمال کے بجائے فرانسیسی فورسز عقابوں کا سہارا لیں گی جو فضا میں اڑتے ڈرون کاشکار کیا کریں گے، کئی ماہ سے ان عقابوں کی تربیت کا سلسلہ جاری تھا۔

گزشتہ روز فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند کو بھی عقاب کےذریعے ڈرون کے شکار کا کامیاب مظاہرہ دکھادیا گیا۔

مزیدخبریں